اخراجات میں کمی کیلئے ملک بھر کے 446 یوٹیلیٹی سٹورز بند، مزید کی بندش کا منصوبہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کےلئے سبسڈی بند کرنے کے اثرات سامنے آنے لگے، اخراجات میں کمی کےلئے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کر دیا گیاجبکہ مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز بندکرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے،ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق سٹورز کی بندش کے باوجود کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا ،کم آمدنی اور نقصان زیادہ والے سٹورز کو بند کردیا گیا، ملک کے دیہی علاقوں میں قائم زیادہ تر یوٹیلیٹی سٹورز بندش کی زد میں آئے ہیں،ذرائع کے مطابق ریگولر اور فرنچائز کو ملا کر مجموعی یوٹیلیٹی سٹورز کی تعداد 5130 بنتی ہے تاہم کل 3 ہزار 982 ریگولر سٹورز میں سے 446 کو بند کیا گیا اور 1148 فرنچائز سٹورز میں سے کسی کو بند نہیں کیا گیا،ریگولر سٹورز کی تعداد 3 ہزار تک کرنے کا پلان بھی بنایا گیا ہے۔