لاہور (اپنے رپورٹر سے) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں تقریب تقسیم انعامات و اسناد میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اس ملک پر حکمرانی کا حق ریاست کے منتخب نمائندوں کا ہے اور اختلاف رائے کے نام پر کسی کا گھر جلانا ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے ملک میں امن و امان برقرار رکھنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ سیاست کے نام پر گراو¿ جلاو¿ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ سیاست افراتفری اور انتشار کا نام نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ذریعہ ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے جامعہ سلفیہ کی لائبریری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ علم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور قوم کی ترقی میں لائبریریاں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کی مرکزی درسگاہ جامعہ سلفیہ میں مرکزی امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے ملاقات کر کے مدارس کے کردار اور ان کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں یاسین ظفر اور قاری صہیب میر محمدی بھی موجود تھے۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ مدارس علوم دینیہ اور اسلامی اقدار کے محافظ ہیں،دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں۔پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ملک احمد خان کے خاندان کی دین اور دینی اداروں سے محبت مثالی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سندھی ثقافت کے دن پر سندھی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھی ثقافت پاکستان کی ثقافتی وراثت کا روشن باب ہے۔اتوار کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ڈائریکٹر جنرل میڈیا سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سندھی ثقافت کے دن پر خصوصی پیغام میں کہا کہ سندھ کی قدیم اور بھرپور تہذیب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سندھ کی قدیم اور بھرپور تہذیب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،سندھی ثقافت پاکستان کی ثقافتی وراثت کا روشن باب ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سندھی ثقافت محبت، رواداری اور امن و ہم آہنگی کی علامت ہے،سندھی ٹوپی اور اجرک پاکستان کی تہذیبی خوبصورتی کی نمائندگی کرتے ہیں۔
ملک پر حکمرانی کا حق صرف ریاست کے منتخب نمائندوں کا ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی
















