منشیات برآمدگی کیس میں سٹیج اداکارہ نگار چودھری کے خاوندکو15سال سزا


لاہور:(کلچرل رپورٹر)منشیات برآمدگی کیس میں سٹیج اداکارہ نگار چودھری کے خاوند عماد بٹ کو سزا سنا دی گئی۔

سیشن کورٹ لاہور نے ملزم عماد بٹ کو 15 سال کی سزا سنائی اور10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

این آئی یو نارتھ کی بہترین حکمت عملی و ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزم عماد بٹ کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی، عدالتی حکم کے مطابق جرمانے کی عدم عدائیگی کی صورت میں مزید ایک سال سزا بھگتنا ہوگی۔