کراچی :(بیورورپورٹ)پاکستان سٹاک مارکیٹ مزید بلند،100 انڈیکس بلند ترین سطح پر جاپہنچا،سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے پانچویں اور آخری روز تیزی کا رجحان برقرار رہا،انڈیکس 1274 پوائنٹس اضافے کےساتھ ایک لاکھ ایک ہزار 357 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب مسلسل 3ہفتے اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح میں کمی ہونا شروع ہوگئی تاہم حالیہ ہفتے 12اشیا مہنگی،9سستی ،30کی قیمتیں مستحکم رہیں،حالیہ ہفتے مہنگائی میں 0.03فیصد کی معمولی شرح کے حساب سے کمی ہوئی ،سالانہ بنیادوں پر شرح 5.13فیصد رہی ۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ مزید بلند،مہنگائی میںکمی آنا شروع
















