پنجاب اسمبلی،پی ٹی آئی پر فوری پابندی کی قرارداد پیش

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)پی ٹی آئی پر فوری پابندی لگائی جائے،ن لیگ نے قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کردی۔

عظمیٰ کاردار کی جانب سے پیش کی گئی قراردادکے متن میں کہا گیاآئین و قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پھر 9 مئی والے حالات پیداکرنے کی مذموم کوشش کی گئی،پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلا کر ادارے کےخلاف کھڑا کر کے وفاق پر حملے کےلئے اکسایا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کو ہوا میں اڑایا ۔

ن لیگی رہنما نے کہاپاکستان اب مزید شر انگیزی کا متحمل نہیں ہو سکتا، پنجاب اسمبلی کا ایوان وفاق سے پر زور مطالبہ کرتا ہے پی ٹی آئی پر فوری پابندی لگائی جائے تاکہ ملک کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے۔