آئندہ بجلی نہ خریدنے کااعلان ، جلد مزید 5روپے ریلیف ملے گا،اویس لغاری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے آئندہ بجلی نہ خریدنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدوں کے بعد بجلی مزید 5 روپے تک سستی ہوگی۔

ایف پی سی سی آئی میں بجلی سہولت پیکیج پربریفنگ سیشن میں وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا حکومت آئندہ بجلی نہیں خریدے گی،اگلے ہفتے کابینہ میں جا رہے ہیںاور بتائیں گے آئندہ حکومت بجلی نہیں خریدے گی،حکومت کون ہوتی ہے بجلی خریدنے والی،رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ ڈسکوز نے صرف 11 ارب کا نقصان کیا،بزنس کمیونٹی کی وجہ سے ملکی معیشت حرکت میں ہے۔

اویس لغاری نے کہاپاکستان نے تاریخ میں کبھی سستی بجلی کے فارمولے پرعمل نہیں کیااب پاور سیکٹر میں کوئی مقدس گائے نہیں ،پبلک و پرائیویٹ سیکٹر میں بہترین لوگ لا رہے ہیں، 5 آئی پی پی کو ختم کر دیا مزید بھی کریں گے آئندہ پاکستان میں کوئی آئی پی پیز نہیں لگیں گی، انقلاب ڈی چوک پر نہیں آتا۔