دنیااسرائیلی مظالم روکنے کےلئے فیصلہ کن اقدامات کرے،صدر،وزیراعظم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان سمیت دنیا بھر میں29نومبرکو فلسطینی عوام کےساتھ یکجہتی کا عالمی دن منایاگیا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا فلسطینیوں کے حق خودارادیت کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتے ہیں،عالمی برادری فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کےلئے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے، اسرائیلی قبضہ عالمی قوانین کی مسلسل بے توقیری اورخطے میں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاپاکستان غزہ میں فوری و غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، عالمی برادری فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کو فوری پر روکنے کےلئے فیصلہ کن کارروائی کرے،فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے،عالمی برادری کواسرائیلی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، خطے و عالمی امن کیلئے فلسطین میں فوری جنگ بندی ناگزیر ہے۔