ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان،درخواست جمع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ملک بھر کےلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرادی گئی ،بجلی صارفین سے 8 ارب 72کروڑ روپے کی اضافی وصولیاں کی جائیں گے۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر نیپرابدھ کوسماعت کرے گا،نیپرا کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ ، آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں ایک ارب 25 کروڑ جبکہ سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس کی مد میں ایک ارب 65 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔