اسلام آباد: (بیورورپورٹ) رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے احتجاج کو جمہوری حق سمجھتے ہیں، پی ٹی آئی کے احتجاج میں انتشار اور نفرت نظر آرہی ہے، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کو سپورٹ کرتے ہیں،دائرے کار میں رہتے ہوئے احتجاج ہم نے بھی کیا ۔
شازیہ مری نے کہا پی ٹی آئی نے احتجاج کر کے لوگوں کو تکلیف پہنچائی، املاک کو نقصان پہنچایا اور انتشار پھیلایا، پی ٹی آئی میں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آتی، پی ٹی آئی ملک کو نقصان پہنچانے میں لگی ہوئی ہے، یہ ملک کی نہیں صرف ایک شخص کی بات کر رہے ہیں،شازیہ مری نے کہا پی ٹی آئی کے سنجیدہ لوگ سامنے آئیں، پی ٹی آئی غلط کر رہی ہے اور حکومت انہیں انگیج نہیں کر رہی تو وہ بھی غلط کر رہی ہے، پی ٹی آئی کو سیاسی رویہ اپنانا چاہیے اور حکومت کو بھی اپنے روئیے میں لچک دکھانی چاہیے۔
پی ٹی آئی احتجاج میں انتشار و نفرت نظر آرہی ہے: شازیہ مری
















