وی پی این کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی: چیئرمین پی ٹی اے،غیر رجسٹرڈ کی مہلت میں 2 ہفتے کی توسیع

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرپرسن پلوشہ خان کی زیر صدارت سی قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا،اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا ملک بھر میں انٹرنیٹ کی خلل سے لوگ مسائل کا شکار ہیں، انٹرنیٹ سے نوجوان نسل کا روزگار جڑا ہے، وزارت سے جواب مانگتے ہیں تو جواب ملتا ہے کہ وزیر صاحبہ مصروف ہیں، ہم اب یہ ساری صورتحال وزیر اعظم کے سامنے رکھیں گے،سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا انٹرنیٹ فراہم کرنا وفاقی حکومت کی آئینی ذمے داری ہے،سینیٹر افنان نے کہا وزارت داخلہ نے غیر قانونی وی پی این کی بندش کےلئے خط لکھا، غیر قانونی وی پی این بند کرانے کا مینڈیٹ تو وزارت آئی ٹی کا ہے، وی پی این معاملے پر چیئرمین پی ٹی اے بتائیں، لوگوں کا کاروبار جڑا ہے،چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمن نے کہا وی پی این کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی، عام آدمی کو وی پی این کی ضرورت ہے، کوئی آئی ٹی بزنس کر رہا ہے اور چاہتا ہے بزنس ڈسٹرب نہ ہو تو وی پی این رجسٹرڈ کریں، فری لائنسرز اور کمپنیوں کو وی پی این کی ضرورت ہوتی ہے، 2016 میں وی پی این رجسٹریشن کی پالیسی بنی تھی، ہم نے وی پی این کی ابھی دوبارہ رجسٹریشن شروع کی ہے، اگر وی پی این رجسٹرڈ ہو گا تو پھر کبھی انٹرنیٹ بند نہیں ہو گا، اب تک ہم نے 25 ہزار وی پی این کی رجسٹریشن کر دی ہے، جب کبھی انٹرنیٹ بند کرنا ہوتا ہے تو انڈسٹری کو نقصان ہوتا ہے، اگر وی پی این کی رجسٹریشن ہو گی تو ان کا انٹرنیٹ چلتا رہے گا، پی ٹی اے نے 5 لاکھ غیر اخلاقی سائٹس بلاک کیں، پچھلے اتوار 2 کروڑ پاکستانیوں نے غیر اخلاقی سائٹس تک رسائی کی کوشش کی، پاکستان میں وی پی این ابھی چل رہا ہے، بند نہیں ہوا،ممبر لیگل وزارت آئی ٹی نے کہا وی پی این کی بندش کے معاملے پر ہم سے نہیں پوچھا گیا،سینیٹر افنان نے کہا پیکا ایکٹ کے زمرے میں کیا وی پی این آتا ہے؟،لیگل ممبر وزارت آئی ٹی نے کہا نہیں یہ پیکا ایکٹ کے زمرے میں نہیں آتا، دوسری جانب پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو 2 ہفتے کی مزید مہلت دینے کا فیصلہ کر لیا،ذرائع کے مطابق غیر رجسٹرڈ وی پی این کو 30 نومبر تک مہلت دی جائے گی،یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کیا جائے گا،پی ٹی اے کے ذرائع نے کہا وی پی این کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، وی پی این کی بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گا، غیر رجسٹرڈ وی پی این سکیورٹی رسک ہیں، ان سے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔