پی ٹی آئی مسلسل غیر ملکی مداخلت کو دعوت دے رہی ہے،شیری رحمن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہاہے پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے مسلسل غیر ملکی مداخلت کو دعوت دے رہی ہے۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاامریکی اراکین کانگریس کا صدربائیڈن کو خط حقیقی آزادی بیانیے کے تابوت میں ایک اورکیل ،پاکستان کے داخلی معاملات میں واضح مداخلت ہے،پی ٹی آئی کی امریکہ میں پاکستان کےخلاف لابنگ کی کوششیں بھی قابل مذمت ہیں۔