بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں جائیگی، میڈیا کا دعویٰ

ممبئی (مشرق نیوز) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے حکومت نے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے انکار کیلئے ذہنی طور پر تیار ہے تاہم ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور سے منتقل نہیں کرے گا۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ کا کہنا ہے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی اور یہ ہمارا حتمی فیصلہ ہے، جو ہم پاکستان کو لکھ کر دے چکے ہیں۔