ممبئی (مشرق نیوز) بھارتی معروف اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اور ابھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے کے ممکنہ بوائے فرینڈ امریکی ماڈل واکر بلینکو نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ اننیا پانڈے نے 26ویں سالگرہ منائی اس موقع پر انہیں بالی ووڈ کے دوست، احباب، عزیز و اقارب کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے تاہم ان کے ممکنہ بوائے فرینڈ واکر بلینکو کے پیغام نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔انکے ممکنہ بوائے فرینڈ واکر بلینکو نے اظہار محبت کر کے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر امریکی ماڈل نے انسٹا اسٹوری میں اننیا پانڈے کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے اور ساتھ ہی محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔انہوں نے انسٹا سٹوری میں لکھا کہ ہیپی برتھ ڈے خوبصورت، آپ بہت خاص ہیں، میں آپ سے محبت کرتا ہوں اینی۔
امریکی ماڈل واکر بلینکو کی اننیا پانڈے سے رشتے کی تصدیق
















