اسلام آباد،راولپنڈی:(بیورورپورٹ)عمران،گنڈا پور ودیگر توڑ پھوڑ مقدمے سے بری،جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم موخر،بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر گفتگو اور وکلا سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔
سول جج شہزاد خان نے پی ٹی آئی رہنماوں کی بریت درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا،بری ہونے والوں میں عمران خان،علی امین گنڈا پور،عمران اسماعیل،راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان ودیگر شامل ہیں۔
،دوسری جانب جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت 79 ملزموں پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس پر سماعت کرنا تھی لیکن اڈیالہ جیل انتظامیہ نے جج کو جیل آنے سے روک دیا،سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے جج کو خط لکھ کر کہا گیا جیل میں کسی کیس کی سماعت نہیں ہوسکتی،خط کی روشنی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جیل نہیں گئے اور سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی ،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو چالان نقول کی فراہمی کا معاملہ بھی موخر ہو گیا۔
علاوہ ازیںبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات چیت اور وکلا ،ذاتی معالج سے ملاقات کےلئے 3درخواستیں دائر کر دی گئیں۔
عمران،گنڈا پور ودیگر توڑ پھوڑ مقدمے سے بری،جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم موخر
















