اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد میں سیو غزہ مہم کے تحت پریس کلب کے باہر نکالی گئی ریلی کے دوران جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد ،اہلیہ سمیت 10 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے افراد میں خواتین اور بچہ بھی شامل ہے،سابق سینیٹرمشتاق کی قیادت میں مظاہرین ڈی چوک میں احتجاج کرنا چاہتے تھے،پولیس نے راستے بند کیے رکھے۔
سیو غزہ مہم ریلی، سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار
















