لاہور:(ہیلتھ رپورٹر) یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی ویٹر نری فیکلٹی نے بریکنگ ریبیز باونڈریز کے تھیم پر ریبیز (با و لا پن) بیما ری کی روک تھام کا عا لمی دن منا یاجس کا مقصد پا کستان میں ریبیز جیسی مہلک بیما ریوں کےخلا ف عوام میں آگا ہی پھیلا نا تھا۔
دن کی منا سبت سے بیما ریو ں کی رو ک تھا م و تدارک کے حوا لے سے یو نیورسٹی میں آ گا ہی واک اور مفت ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا،واک کی قیادت وائس چانسلرمیری ٹورئیس پروفیسر ڈاکٹریونس(تمغہ امتیاز) نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسرڈاکٹرانیلہ ضمیر در انی، چیئر مین ڈیپا رٹمنٹ آف پیرا سائٹا لو جی پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف، رجسٹرار سجاد حیدر سمیت مختلف شعبہ جات کے ڈائر یکٹر ز کے علا وہ طلبا و طالبات اورفیکلٹی ممبران نے شر کت کی۔
اس مو قع پر پروفیسر ڈاکٹر یونس نے یواس پیٹ سینٹر میں بلی کو ٹیکہ لگا کر ویکسی نیشن کیمپ کا آ غا ز کیا،ویٹر نری یونیورسٹی کے تمام کیمپسز میں بھی ریبیز (با و لا پن) بیما ری کی روک تھام کا عا لمی دن منا یا گیا۔
ویٹر نری یونیورسٹی میں با ولا پن کی روک تھام کا عالمی دن منایا گیا
















