لاہور:(ہیلتھ رپورٹر)میو ہسپتال کے کارڈیوویسکولر سرجن،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ خان نیازی نے ریڈیو کلینک میں شرکت کی،میزبان اور پروڈیوسر مدثر قدیر تھے، پروگرام میں عالمی یوم دل کی مناسبت سے مفصل اظہار خیال کیا گیا اور دل سے متعلقہ امراض بارے آگاہی سامعین تک پہنچائی گئی۔
ڈاکٹر عطا اللہ خان نیازی نے دل کے امراض بارے 3ڈیز فارمولا بتایا جس کے مطابق پہلا ڈی ڈائٹ یعنی اچھی اور تندرست غذا کا انتخاب،دوسرا ڈی یعنی ڈرل،مطلب 20 منٹ کی چہل قدمی اور آخری ڈی یعنی ڈرگ اگر آپ بلڈ پریشر،شوگر اور کسی عارضے میں مبتلا ہیں تو ادویات وقت پر لیں ،پروگرام کے دوران ریمیٹک ہارٹ ڈیزیز پر بھی بات ہوئی ،ڈاکٹر عطا اللہ نیازی نے سامعین کو آگاہ کیا دل کی بیماری کا آغاز دراصل گلا خراب کے بعد شروع ہونے والے بخار کی وجہ سے ہوتا ہے جو دل کے دروازوں پر اثر انداز ہوتا ہے اس لیے بخار کی اس قسم پر ڈاکٹر سے فوری رابطہ کرکے اس ایشو کو حل کرنا ضروری ہے۔
دل کی بیماری کا آغاز بخار سے ہوتا ہے:ڈاکٹر عطا نیازی
















