اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جے یوآئی نے آئینی ترامیم میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سپورٹ نہ کرنے کااعلان کردیا۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالغفورحیدری نے کہا ہے قاضی فائز عیسیٰ نے مبارک ثانی کیس میں فیصلہ جان بوجھ کر دیا جو قوم کے دباو پر واپس ہوا، آئینی ترامیم میں ایسے شخص کو کیسے سپورٹ کرسکتے ہیں؟،آئینی ترامیم پر حکومت کو اتنی جلدی تھی اتحاد میں شامل جماعتوں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا ، حکومت اگر خود سنجیدہ نہیں یا معاملات کو سنجیدہ نہیں لیتی تو معاملات کیسے چلیں گے؟۔
جے یو آئی رہنما نے کہاآئینی عدالت کیلئے فیصلہ تب ہوگا جب ڈرافٹ ملے گا،غور کے بعد رائے دیں گے،گورنر جیسے عہدوں کےلئے اپنا موقف نہیں چھوڑ سکتے،اسٹیبلشمنٹ کی دلچسپی موجودہ ترامیم میں کتنی تھی حکومت کو پتہ ہے، ادارے کو متنازع بنایا جائے تو اچھا تاثر نہیں جاتا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جیسے شخص کو سپورٹ نہیں کرسکتے، جے یوآئی
















