نیویارک: (خواجہ فاروق)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے آئی ایم ایف پروگرام تازہ ہوا کا جھونکا ہے،9 مئی مقدمات کا فیصلہ ہونے تک عمران سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی قومی سلامتی کی وجہ سے ہے،فائر وال سے سائبر سکیورٹی ،ڈیٹا کا تحفظ چاہتے ہیں، سائبر حملوں سے بچنے کےلئے پاکستان انٹرنیٹ سسٹم کو اپ گریڈ کررہا ہے۔
وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاسابق وزیراعظم اب بھی اداروں کو سیاست میں ملوث کرنے کی حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں،فوج کی موجودہ قیادت سیاست میں مداخلت پر یقین نہیں رکھتی، حکومت پی ٹی آئی سے پارلیمنٹ کے اندر و باہر بات چیت کرتی ہے، پی ٹی آئی کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہادہشتگرد ٹوئٹر کو بےگناہ شہریوں کا خون بہانے کےلئے استعمال کررہے ہیں، چاہتے ہیں ٹوئٹر پر پابندی فوری اٹھائی جائے، پابندی ہٹانے کےلئے ٹوئٹر حکام کو حکومت کےساتھ بیٹھنا ہوگا،ڈیجیٹل جرائم روکنے کےلئے اتھارٹی کا قیام کابینہ میں زیرغورہے، حکومت اظہار رائے و صحافتی آزادی پریقین رکھتی ہے،ٹوئٹر سے ملکی سلامتی و عوام کے تحفظ پر حملے کیے جاتے ہیں، یوٹیوبرز ،وی لاگرز نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کو بڑھاوا دیا،نہیں ہوسکتا کوئی بھی شخص فون اٹھائے اورصحافی بن جائے
عطا تارڑ نے کہا عالمی دنیا جنوبی ایشیا کے اہم ملک کو نظر انداز نہیں کرسکتی، امریکہ اب بھی دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرتا ہے، آئی ایم ایف پروگرام ملکی معیشت کو مستقل استحکام کی طرف لے کر جائےگا، تمام اشارے بتا رہے ہیں معیشت بحال ہورہی ہے،عزہ کی صورتحال پر تقاریر سے بڑھ کرعملی اقدام کی ضرورت ہے۔
9مئی مقدمات کا فیصلہ ہونے تک عمران سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، عطا تارڑ
















