قائمہ کمیٹی سینٹ میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا بل موخر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی سینٹ نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا بل موخر کر دیا۔

چیئرمین فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت کمیٹی اجلاس میںپی ٹی آئی سینیٹر عون عباس بپی نے کہا میرا بل ابھی ملتوی کر دیں ابھی حکومت کو ترمیم کرلینے دیں،جنوبی پنجاب کو صوبہ بعد میں بنا لیں گے۔

سینیٹر انوشہ رحمن نے کہا آپ بل واپس لیں، کیوں ملک کے مزید ٹکڑے کرنے کی بات کرتے ہیں؟ ،سینیٹر عون عباس پبی نے کہا کیسے پنجاب سے دوسرا صوبہ بننے کی بات پر تکلیف ہوتی ہے۔

کامران مرتضیٰ نے کہا اگر ملک ٹکڑے ہونے کی بات ہے تو پھر ون یونٹ بنا لیں،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا حکومت سرکاری سطح پر نئے صوبوں کے قیام کی مخالف نہیں ،دوران اجلاس سینیٹر سعدیہ عباسی نے آئین کی شق 25 بی میں ترمیم کا آئینی ترمیمی بل واپس لے لیا،کمیٹی میں آرٹیکل 63 اے بھی زیر بحث آیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا جب تک پارلیمانی پارٹی اجازت نہیں دیتی ووٹ بھی نہیں کرتے، کیا تضاد نہیں آئینی ترمیم کا بل پارلیمانی پارٹی کی اجازت کے بغیر لے آتے ہیں؟ سپریم کورٹ نے کہا ووٹ ڈالو گے بھی تو گنا نہیں جائے گا،پرائیویٹ ممبر بل پارلیمانی لیڈر کی اجازت کے بغیر پیش نہیں کیا جانا چاہیے۔