لاہور:( اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے علی امین گنڈا پورمولا جٹ والی بھڑکیں مارکرپختونوں کا پیٹ بھر رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عظمیٰ بخاری نے کہاخاتون لیڈر پر غلاظت بکتے شرم نہیں آتی الٹا ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہے ہیںجن کے اپنے گھروں میں بہن بیٹیوں کی عزت نہ ہو وہ دوسرے کی بہن بیٹی کو عزت کیسے دے سکتے ہیں، خیبر پختونخوا میں لوگ مہنگائی، غربت ،بےروزگاری اور دہشتگردی سے پریشان ہیں،مریم نواز پنجاب میں کسان پیکیج، الیکٹرک بائیکس، اپنی چھت اپنا گھر، طلبہ کو سکالرشپ دے رہی ہیں،خیبرپختونخوا کے کالجز ،یونیورسٹیز فنڈز نہ ہونے سے بند ہورہے ہیں،پنجاب میں نیا این ایس آئی ٹی بن رہا ہے ،کسانوں کو ٹریکٹر مل رہے،ٹیوب ویلز سولر پر منتقل ہونے جارہے ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہاپنجاب کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے ، خیبر پختونخوا تیزی سے تنزلی کی جانب گامزن ہے،مریم نواز گنڈا پور تو دور آپ کے کرپٹ لیڈر کا بھی نام لینا مناسب نہیں سمجھتیں۔
گنڈا پورمولا جٹ والی بھڑکیں مارکرپختونوں کا پیٹ بھر رہے ہیں‘ عظمیٰ بخاری
















