اداکارہ سبینہ فاروق بہووں کے سٹینڈرز سیٹ کرنےوالی سینئر اداکاراوں پر برس پڑیں

کراچی (مشرق نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سبینہ فاروق بہووں کے سٹینڈرز سیٹ کرنے والی سینئر اداکاراﺅں پر برس پڑیں۔سبینہ فاروق نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں جاری کئے گئے پیغام میں کہا کہ ہماری کچھ شوبز شخصیات مختلف پروگرامز میں بیٹھ کر اچھی اور بری بہوﺅں کے حوالے سے فضول قسم کے بیانات دے کر اپنی سوچ معاشرے میں نافذ کرنے کی کوشش کیوں کررہی ہیں؟اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے بالکل بھی افسوس نہیں ہورہا کہ ہماری کچھ سینئر اداکارائیں رجعت و قدامت پسند ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہوو ں سے متعلق، آپ کے بیانات ایک ایسے وقت میں آرہے ہیں کہ جب پتا نہیں کتنی لڑکیاں گھروں میں بیٹھی ہیں، آپ مزید فضول سٹینڈرڈز سیٹ مت کریں اور لوگوں کے ذہنوں میں چھوٹی باتیں نہ ڈالیں۔