ایئرکنڈیشنڈ ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی

لاہور:( اپنے نمائندے سے)پٹرولیم مصنوعات میں کمی،ریلوے نے ایئرکنڈیشنڈ ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی ،اطلاق پیر سے ہوگا۔

صرف ائیر کنڈیشنڈ ٹرینوں کے کرایوں میں رعایت کے باعث کل مسافروں کا صرف 20فیصد رعایت سے مستفید ہو سکیں گے ،سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے مطابق تنخواہوں میں 20 فیصداضافے و دیگراخراجات کے باعث مزید کمی نہیں کرسکتے۔