ای سی پی آئینی ادارہ،کسی بھی قسم کی دھمکی کو قبول نہیں کرینگے،الیکشن کمیشن
اسلام آباد(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن کے ذرائع نے سپریم کورٹ کی رائے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے ادارہ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد میں کسی قسم کی تاخیر کا ذمہ دار نہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر اپنا مختصر فیصلہ 12 جولائی 2024 کو سنایا ،جواب میں الیکشن کمیشن نے قانونی مدت کے اندر یعنی 25 جولائی 2024 کو نظر ثانی درخواست دائر کی، تقریباً 2 ماہ کے بعد 14 ستمبر کو سپریم کورٹ نے درخواست پر حکم جاری کیا، وضاحت کرتے ہیں الیکشن کمیشن کسی قسم کی تاخیر کا ذمہ دار نہیں، ای سی پی آئینی ادارہ ہے اور اپنے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی کو قبول نہیں کرےگا، آئینی اداروں کے ساتھ اس طرح کا برتاو قطعی طور پر نامناسب ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ ابھی تک زیرغور ہے، کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا،معاملے کو جلد از جلد نمٹانے کی کوشش کی گئی تاہم پی ٹی آئی نے بار بار تاخیری حربے استعمال کئے ،بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا چیئرمین تسلیم کرنے کا تاثر درست نہیں۔
















