ایک سال میں آئی پی پیز کو 979 ارب سے زائد کی ادائیگیاں

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایک سال کے دوران آئی پی پیز کو 979 ارب سے زائد کی ادائیگیاں،تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔

پاور ڈویژن کے مطابق جولائی 2023 سے جون 2024 تک 33 آئی پی پیز کو کیپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 979 ارب 29 کروڑ سے زائد اداکیے گئے،مقامی و درآمدی کوئلے سے بجلی پیدا کرنےوالی 8آئی پی پیز کو 718،ہائیڈرل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے والے 3آئی پی پیز کو 106 ارب سے زائد کیپیسٹی پیمنٹس کی گئیں،فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنےوالی 11 آئی پی پیز کو ایک سال میں 81 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد ادائیگیاں کی گئیں۔