ایف بی آر کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد (مشرق نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ غلط اور نامکمل ریٹرن فائل کرنے والوں پر 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کے بجلی و گیس کے کنکنش منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام نے کہا کہ غلط اور نامکمل ریٹرن فائل کرنے والے افراد کے بینک اکاونٹ بھی منجمد کرنے اور جائیداد و گاڑیوں کی خرید و فروخت پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ غلط اور نامکمل ریٹرن فائل کرنے والے افراد کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور منی لانڈرنگ اقدامات کے ذریعے ان افراد کا آڈٹ بھی کیا جائیگا، ہنگامی اقدامات کا اطلاق ٹیئر ون ریٹیلرز اور مینوفیکچررز پر بھی ہو گا۔