فیض حمید کا دورہ کابل اور ایک چائے کاکپ پاکستان کو بہت مہنگا پڑا،اسحاق ڈار


لندن:(مشرق نیوز)نائب وزیراعظم ا سحاق ڈار نے کہاہے2018میں شروع ہونےوالے سیاسی عدم استحکام نے ملکی اقتصادی ترقی کی رفتار کو پٹڑی سے اتار ا،طالبان کے افغانستان پر غلبے کے بعد فیض حمید کا دورہ کابل اور ایک چائے کاکپ پاکستان کو بہت مہنگا پڑا، ان خیالات کااظہار انہوں نے عشائیے سے خطاب اور نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اسحاق ڈار نے کہاپاکستان افغانستان میں چائے کے کپ کی قیمت چکا رہا ہے،ملکی نظام کو طویل عرصے سے جانتا ہوں، فیض حمید حکومتی اجازت کے بغیر افغانستان نہیں جاسکتے تھے، ممکن نہیں صدر اور وزیراعظم کی بغیر اجازت دہشتگردی میں ملوث 100 سے زائد مجرموں کو رہا کر دیں۔

نائب وزیراعظم نے کہاپی ٹی آئی دور میںمفرور کالعدم ٹی ٹی پی کے 35 سے 40 ہزار لوگوں کو واپسی کی اجازت سے دہشتگردی بڑھی،فیض ،باجوہ ہوں یا بانی پی ٹی آئی ملوث ہوئے تو یقین ہے کارروائی ہوگی، فوج کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے ،9 مئی واقعہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ملوث افراد کو پہلے کلیئرنس لینا ہوگی۔

اسحاق ڈار نے کہاملکی ترقی و خوشحالی کے سفر کو پٹڑی سے اتارنے کی اجازت نہیں دےں گے، ریاستی اداروں،قومی مفادات پر حملے کرنےوالوں سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،حکومت پاکستان کو اقتصادی ترقی کی راہ پر واپس لانے کےلئے پرعزم ہے ،حالیہ مشکل اور سیاسی طور پر غیر مقبول اقدامات کے ثمرات آناشروع ہوگئے۔