جلسہ مسترد، تبدیلی کا جذبہ، تبدیلی کا جنون، انا للہ و انا الیہ راجعون،عطا تارڑ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطااللہ نے کہا ہے تبدیلی کا جذبہ، تبدیلی کا جنون، انا للہ و انا الیہ راجعون،عوام نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کر دیا،،اسلام آباد سمیت پنجاب میں ٹریفک معمول کے مطابق رہی، انقلاب برپا کرنے والے لاکھوں لوگ پتہ نہیں کہاں چلے گئے ؟۔

عطا تارڑ نے کہاپی ٹی آئی نے جلسے کےلئے جعلی ویڈیوز کا سہارا لیا، ناکامی چھپانے کےلئے جھوٹے اور جعلی ٹوئٹس کئے،سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلایا ،پروپیگنڈا کیا، پی ٹی آئی کی پنجاب ،خیبر پختونخوا کی قیادت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ،ناکام جلسے پر اتنا ہی کہا جا سکتا ہے تبدیلی کا جذبہ، تبدیلی کا جنون، انا للہ و انا الیہ راجعون۔

دریں اثناوزیراطلاعات عطا تارڑنے نیول ہیڈکوارٹرز کادورہ کیا،یادگارشہدا پر حاضری دی،پھول چڑھائے،وزیر اطلاعات نے کہاپاک بحریہ کا ملکی دفاع میں اہم کردارہے، ملک کواستحکام کی طرف لے جانا عزم ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک بحریہ کی قربانیاں لازوال ہیں،شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ملک میں امن کا قیام ہرصورت یقینی بنایا جائےگا۔