قلات:(مشرق نیوز)سکیورٹی فورسز کاقلات میں آپریشن،2دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا،آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر 6 اور 7 ستمبر کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا اور مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے 2دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ،قبضے سے اسلحہ، بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ۔
ہلاک ہونے والے دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کےخلاف بڑی کارروائیوں میں ملوث تھے،مسلح افواج قوم کےساتھ ملکر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژکرنے کی کوششوں کو جڑ سے ختم کرنے کےلئے بدستور پرعزم ہےں۔
سکیورٹی فورسز کاقلات میں آپریشن،2دہشت گرد جہنم واصل


















