حکومت نے معاہدے پر عملدرآمد نہ کیا تو عوام بجلی کے بل نہ دیں،نعیم الرحمن

لاہور: (اپنے نمائند ے سے )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے دہشتگردی کے تانے بانے بھارت،امریکہ سے ملتے ہیں،حکومت نے معاہدے پر عملدرآمد نہ کیا تو عوام بجلی کے بل نہ دیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہابجلی بلوں میں لگائے گئے 36 ٹیکسز ختم کیے جائیں، 14 روپے کا ریلیف پورے پاکستان کیلئے مستقل ہونا چاہیے،مزید ہڑتالیں کریں گے ،عدالت بھی جائیں گے،سفید پوش طبقے کا سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی بچوں کو پڑھانا مشکل ہو گیا ،صحت کا شعبہ کمانے کا بڑا ذریعہ بن گیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا ڈاکوﺅں ،چوروں کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، دنیا کا مقابلہ کرنے کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینا ہو گا،گولی چلائے اور گالی دئیے بغیر جدوجہد کرنی ہے،حکومتی قانون سازی سے جماعت اسلامی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔