پشاور (مشرق نیوز) تحریک انصاف کی خیبر پختون خوا حکومت نے کل اسلام آباد میں جلسے کے ہر صورت انعقاد کیلئے پلان اے، بی اور سی تیار کرلیا۔ پی ٹی آئی رہنماوں کا فیصلہ ہے کہ جلسہ اس بار کسی کی ہدایت پرمنسوخ یا ملتوی نہیں کیا جائیگا۔ ایمبولینسز،بلڈوزر،کرین اور تمام ضروری مشینری آج صوابی پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہر رکن قومی و صوبائی اسمبلی کو 1 سے 2 ہزار کارکنان نکالنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ تمام ارکان اسمبلی کو پلان پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا جس کےلیے ارکان اسمبلی کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا جلسے کو کامیاب بنا نے کیلئے تمام تر انتظامات خود دیکھ رہے ہیں۔ کارکنوں کو آنسو گیس اور شیلنگ سے بچنے کےلئے پانی، کپڑا ، نمک کے ساتھ دیگر ضروری سامان ساتھ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی جلسہ، کے پی سے بلڈوزر،کرین، شیلنگ سے بچاو کا سامان لے جانے کا فیصلہ
















