راولپنڈی: (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے فتنہ الخوارج کے خاتمے تک قانون نافذ کرنےوالے ادارے آپریشن جاری رکھیں گے، یقین رکھیں دہشت گردی کا سرکچلنے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے،گالی یا گولی کسی مسئلے کا حل نہیں، ریاست کوکمزورکرنےوالی کوئی بھی تحریک قبول نہیں، اپنے عمل سے ثابت کیا پاکستان پرامن ملک ہے،کسی ہمسائے کےخلاف جارحانہ عزائم نہیں ۔
یوم دفاع و شہداکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہادہشتگردی، بدامنی کے خاتمے اور امن کےلئے پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، قوموں کو خوشحالی کی منزل ہمیشہ امن کے راستے سے ملتی ہے،پاک فوج کا ہر جوان شوق شہادت کے جذبے سے سرشار ہے، آپ کی وردی ہر ماں، بہن، بیٹی کے سر کی چادر ہے اور وردی سبز ہلالی پرچم لہرانے کی علامت ہے،پاکستان ہم سب کا اور کئی تہذیبوں کا سنگم ہے، حفاظت، ترقی و خوشحالی مشترکہ ذمہ داری ہے ،ناقابل تسخیر دفاع اولین ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہاعظیم ماو¿ں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے لخت جگر وطن پر نثار کردئیے ،عظیم ماوں کے آنسو کی قسم کھا کر کہتا ہوںبہادر بیٹوں کی قربانیاں ہر گز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، اپنی آزادی اورخودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، دہشتگردی کے خاتمے کےلئے قومی اتفاق رائے موجود ہے،ناسور کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف نے کہاتمام ہمسایوں کےساتھ پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں، قوموں کی تقسیم ریاست کوکمزور کرتی ہے، کشمیریوں ،فلسطینیوں کےلئے پاکستان آوازبلند کرتا رہے گا۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















