اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو این آر او ٹو قراردےدیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فرازنے کہافیصلہ این آر او ٹو ہے، مقدمہ عوام میں لےکر جائیں گے،چوروں ،آئین شکنوں کو تحفظ دینے والے قوانین بنائے گئے،جعلی پارلیمنٹ بنانے والے عوام کے حق میں کیا قانون سازی کریں گے، الیکشن میں پاکستان کی سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی کو دیوار سے لگایا گیا، سب نے نتائج تبدیل کیے گئے،پی ٹی آئی رہنما نے کہا این آر او ٹو اب دوبارہ رائج ہوچکا ، چور سینہ تان کر اور شریف سرجھکا کر پھر رہا ہے،پی ٹی آئی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی، اسلام آباد میں جلسہ تاریخی ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاسپریم کورٹ کے فیصلے سے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ 2 اور القادر ٹرسٹ کیس ختم ہوگئے،بشریٰ کا نام تو توشہ خانہ فہرست میں تھا ہی نہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے میں اب قانون بالکل واضح ہو گیا ، کابینہ فیصلے کا کیس نیب میں نہیں چل سکتا،دوران سماعت عمران خان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میرا نقصان ہوتا ہے تو ہونے دیں ملک کا فائدہ ہونا چاہیے۔
پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو این آر او ٹو قراردےدیا
















