عوام کو ایک اور دھچکا،بجلی مزید 1.75روپے یونٹ مہنگی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 1.75روپے یونٹ مہنگی،نیپرا نے منظوری دےدی۔

اعلامیے کے مطابق اضافہ سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد کیا گیا، فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ،وصولی ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں کی جائے گی ،24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 0.93 روپے یونٹ اگست میں ختم ہو جائے گی۔

نیپرا نے کہا ستمبر کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.82 روپے کا اضافہ ہو گا،دریں اثنا نیپرا نے جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری بھی دےدی ،ریلیف ستمبر کے بلوں میں دیاجائےگا۔