سیاستدان دشمنی ترک کرکے قومی مفادات کو ترجیح دیں،چودھری شجاعت

لاہور:(اپنے نمائندے سے )صدر ق لیگ چودھری شجاعت نے کہاہے حالات کا تقاضا ہے مل جل کر پاکستان کو آگے بڑھایا جائے،تمام سیاستدان ذاتی مفادات اور تعصبات کو ترک کر کے قومی مفادات کو ترجیح دیں۔

اپنے بیان میں چودھری شجاعت نے کہاملک میں آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہیے اور ون پوائنٹ ایجنڈے پر قومی اتفاق رائے پیدا کیاجائے،تمام سیاستدان ملکر اپنا کردارادا کریں، سیاست دشمنی کی بجائے سیاست کے انداز میں آگے بڑھنا چاہیے۔