اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ فیصلے کے بعد عمران خان کے کیسز سمیت 50 کروڑ کرپشن کے تمام مقدمات نیب سے باہر منتقل ہوجائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے ریجنل ہیڈ کوارٹرز سے زیر التوا کیسز کا ڈیٹا منگوا لیا، ڈیٹا مرتب کرنے کے بعد 50 کروڑ سے کم مالیت کے کیسز دیگر فورمز پر جائیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کرپشن کیس ایف آئی اے کو بھجوائے جانے کا امکان ہے،50کروڑ سے کم مالیت کے کیسز ایف آئی اے، بینکنگ کورٹس، اینٹی کرپشن سمیت دیگر فورمز پر بھجوائے جائیں گے۔
50 کروڑ کرپشن کے تمام مقدمات نیب سے باہر منتقل
















