اسلام آباد سے 16 سال بعد پولیو کیس رپورٹ

اسلام آباد: ( ) اسلام آباد سے 16 سال بعد پولیو کیس رپورٹ، رواں سال پاکستان میں تعداد 17 ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق اسلام آباد کی یونین کونسل 4 سے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

قومی ادارہ صحت نے کہا ہے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے جون کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ۔

فوکل پرسن وزیراعظم برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے بدقسمتی سے ایک اور پاکستانی بچہ پولیو سے متاثر ہوا، حکومت نے پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جامع روڈ میپ بنایا ہے۔