پشاور:(بیورورپورٹ)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے وزیراعلیٰ گنڈا پور نے اکثریت کھودی،اعتماد کاووٹ لیں،تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاصوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی،4بار اسمبلی اجلاس معطل ہوچکا ، وزیراعلیٰ اسمبلی جانے سے کترا رہا ہے، اجلاس نہ بلانے سے لگ رہا ہے وزیراعلیٰ نے اعتماد کھو دیا،اعتماد کا ووٹ لے لیں، میرے مطابق وزیراعلیٰ کے پاس صوبے میں اکثریت نہیں، خدشہ ہے سرکاری عدم اعتماد وزیراعلیٰ کے اوپر نہ جائے۔
گورنرخیبرپختونخوا نے کہا مجھے سمری پر دستخط کرنے میں کوئی جلدی نہیں ، سمری آئی ہے ،پاوں نہیں رکھونگا ، کابینہ میں ردوبدل کیوں کیا جارہا ہے قوم کو بتایا جائے اگر ممبران کرپٹ یا اہل ہیں تو قوم کو بتایا جائے،سمری پر دستخط کرنے میں ابھی بہت وقت ہے، صوبائی حکومت سے درخواست ہے وائس چانسلرز آنے دیں، نوجوانوں کے مستقبل کےساتھ مت کھیلیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہاصوبے کی 26یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز نہیں ، یونیورسٹیاں بنانے سے بیچنے تک کے سفر پر آرٹیکل لکھنے چاہئیں جو اپنے آباو اجداد کا گھر بیچے اس کو معاشرے میں کیا کہا جاتا ہے؟ جب تک میں بیٹھا ہوں کسی یونیورسٹی کی زمین فروخت نہیں ہوسکتی، ضم اضلاع کے فنڈز کہیں اور لگا ئے جارہے ہیں،سرکاری طور پر وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا بھی کہہ سکتا ہوں، پی ٹی آئی والے سیاسی مسیحا فضل الرحمن کے پاس پہنچ جاتے ہیں، وزیراعلیٰ سویا ہواہے ،پتہ ہی نہیں امن وامان کی کیا صورتحال ہے۔
دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی،اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،فیصل کریم کنڈی نے کہا امن و امان کی ابتر صورتحال انتہائی پریشان کن اور صوبے کےلئے ناقابل تلافی نقصان کا سبب ہے، قیام امن میں عوامی نیشنل پارٹی کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،مرکز سے صوبے کے حقوق کے حصول کےلئے سیاسی قیادت کو متحد کرنے کی کوششیں جاری ہیں، تعلیم کی صورتحال ابتر ہے، حکومتی عدم توجہی نے یونیورسٹیوں کو تباہ کیا۔
ایمل ولی خان نے کہاسیاسی جماعتوں کو متحد کرنے میں گورنر خیبرپختونخوا کی کوششیں لائق ستائش ہیں، عوامی نیشنل پارٹی صوبے کے حقوق اور قیام امن میں ہرممکن تعاون کرے گی، متحرک محنتی گورنر ملا ،عوامی نیشنل پارٹی تعاون کرے گی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بھائی ایم این اے فیصل امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختونخوا کو 500 ملین روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس ارسال کردیا،نوٹس میں نجی چینل اور اینکر سلیم صافی کو بھی ارسال کیا گیا ،نوٹس میں کہا گیاگورنر نے ٹی وی شو میں جھوٹے الزامات لگائے، بھائی علی امین گنڈا پور وزیر اعلیٰ ہےں، گورنر نے عزت کو نقصان پہنچایا،نجی نیوز چینل اور پروگرام کے میزبان کی جانب سے بھی موقف لینے کی کوشش نہیں کی گئی، 500 ملین کا ہرجانہ ادا کرکے معافی مانگی جائے۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















