اسلام آباد:(بیورورپورٹ)190 ملین پاونڈز ریفرنس میں بشریٰ کی بریت درخواست پر فیصلہ محفوظ،جمعرات کوسنایا جائےگا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید راجہ نے 190 ملین پاونڈز ریفرنس پرسماعت کی،عمران،بشریٰ کو پیش کیا گیا،نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر پھرجرح مکمل نہ ہو سکی، دوران سماعت وکیل عثمان ریاض گل نے بشریٰ کی بریت درخواست پر دلائل دیئے،نیب پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز کی جانب سے مخالفت میں دلائل دئیے گئے۔
دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے بشریٰ کی بریت درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جوجمعرات کوسنایا جائےگا،عدالت نے چیئرمین نیب کےخلاف توہین عدالت کی درخواست غیر موثر قرار دے دی۔
190 ملین پانڈز ریفرنس، بشریٰ کی بریت درخواست پر فیصلہ محفوظ
















