قومی اسمبلی:سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کابل موخر


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا بل موخر کردیاگیا ،اجلاس میںسپیکر قومی اسمبلی نے دانیال چودھری کو بل پیش کرنے سے روکتے ہوئے ججز کی تعداد میں اضافے کابل پیش کرنے کی تحریک موخر کر دی۔

جے یو آئی کے رکن اسمبلی نور عالم خان نے سپریم کورٹ کے از خود نوٹس،ججز اور بیوروکریٹس کی دہری شہریت پر پابندی سمیت متعدد بل پیش کیے،قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کردئیے گئے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہااسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بل کی مخالفت کرنے کی ہدایت کردی، فوج اور پارلیمنٹ میں دہری شہریت نہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا آئین کے تحت ترمیم صرف حکومت لاسکتی ہے، پرائیویٹ ممبربل میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد پرقانون سازی نہیں ہوسکتی، مقدمات کے التواکے خاتمے کےلئے سپریم کورٹ کے کام کرنےوالے دنوں کو بڑھانا چاہیے۔