تجارتی خسارہ 12فیصد کمی سے11 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

کراچی:(بیورورپورٹ)تجارتی خسارہ 12 فیصد کمی سے11 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق تجارتی خسارے میں سالانہ بنیاد پر 21 اور ماہانہ بنیاد پر 12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،اگست میں ملکی تجارتی خسارہ 1.7 ارب ڈالر رہا، ملکی تجارتی خسارے میں کمی برآمدات بڑھنے اور درآمدات کم ہونے سے آئی،اگست 2024 میں پاکستان کی برآمدات پونے 3 ارب ڈالر رہیں۔

اگست 2023 میں برآمدات 2.36 ارب ڈالر تھیں اور پچھلے ماہ 2.31 ارب ڈالر رہی تھیں،اگست 2024 میں ملکی درآمدات کا حجم 4.42 ارب ڈالر رہا جبکہ اگست 2023 میں ملکی درآمدات کا حجم 4.47 ارب ڈالر رہا تھا۔