حکومت پالیسیوں سے دلبرداشتہ ڈاکٹر قیصر بنگالی 3کمیٹیوں سے مستعفی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)معیشت تباہ،لوگ خودکشیوں پر مجبور،حکومت اخراجات میں کمی کیلئے سنجیدہ نہیں، ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے 3حکومتی کمیٹیوں سے استعفیٰ دےدیا،قیصر بنگالی حکومتی کفایت شعاری ، رائٹ سائزنگ اور اخراجات میں کمی کی کمیٹی کے رکن تھے، ڈاکٹر قیصر بنگالی نے استعفیٰ وزیر خزانہ اورنگزیب اور سیکرٹری کابینہ کامران افضل کو بھجودیا۔

ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہااخراجات میں کمی کیلئے 17 ڈویژنز اور 50 سرکاری محکمے بند کرنے کی تجویز دی مگرحکومت برخلاف اقدامات کر رہی ہے، اخراجات میں کمی کیلئے افسروں کی بجائے چھوٹے ملازمین کو نکالا جا رہا ہے، محکموں سے گریڈ 17 سے 22 کے افسروں کی نوکریوں کو بچایا جا رہا ہے۔

ماہر معاشیات نے کہامحکموں سے بڑے افسروں کو ہٹایا جائے تو سالانہ 30 ارب اخراجات کم ہوتے ہیں، حکومت تجاویز کے برخلاف گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کو فارغ کر رہی ہے، معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے، معیشت قرضوں کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر ہے،ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا آئی ایم ایف و دیگر ادارے قرض دینے کو تیار نہیں، ملک میں گھریلو بجٹ تباہ ہوچکا، لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔