پی ایچ ڈی، ایم فل سپر وائزر کی ہفت روزہ ٹریننگ،سرٹیفکیٹس تقسیم


لاہور: (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کی فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس نے ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے سٹی کیمپس میں پی ایچ ڈی، ایم فل سپر وائزر کی ہفت روزہ ٹریننگ کی اختتا می تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب کی مشتر کہ صدارت وائس چانسلر میری ٹوریئس پروفیسر ڈاکٹریونس (تمغہ امتیاز) اور ڈائریکٹر جنرل ہائیر ایجو کیشن کمیشن لا ہور ریجن مسٹر غلام نبی نے کرتے ہو ئے شر کا کے درمیان سر ٹیفکیٹس تقسیم کیے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈائر یکٹر نیشنل اکیڈمی آف ہا ئیر ایجو کیشن مسٹر سلیمان احمد، ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیردرا نی، ڈین فیکلٹی آف با ئیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن، پروفیسر ڈاکٹر ہا رون اکبر کے علا وہ یونیورسٹی کے مختلف کیمپسز سے اسا تذہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر یونس نے معلو ماتی مو ضو ع پر ٹریننگ کا انعقاد کرانے پر آرگنا ئزر کی کاوشوں کو سرا ہا،قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل ہائیر ایجو کیشن کمیشن لا ہور ریجن غلام نبی،ڈائر یکٹر نیشنل اکیڈمی آف ہا ئیر ایجو کیشن مسٹر سلیمان احمد نے ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیردرا نی کے ساتھ ویٹر نری یونیورسٹی میں قا ئم اسٹیٹ آف دی آرٹ ویٹر نری اکیڈمی کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور وہا ں مو جود سہو لیات کا جائزہ لیا۔