پشاور ہائیکورٹ سے صنم جاوید کی راہداری ضمانت منظور

پشاور:(بیورورپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی راہداری ضمانت منظور کرلی،جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے 10دن کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب کی متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کاحکم دےدیا۔

دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماصنم جاوید نے کہا ہروقت گرفتاری کا خدشہ رہتا ہے اس لیے راہداری ضمانت لی ،شاپنگ کی بجائے حفاظتی ضمانت کیلئے پھرتے ہیں۔