اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاہے آئی پی پیز معاہدوں کو ایک طرف سے چھیڑا گیا تو ریکوڈک والا معاملہ ہوگا۔
قائمہ کمیٹی سینٹ کے اجلاس میں اویس لغاری نے کہا ٹاسک فورس آئی پی پیزمعاہدوں کو بہت انہماک سے دیکھ رہی ہے،دیامیر بھاشا پر بھی نظر ثانی کررہے ہیں، معاہدوں کو ایک ہاتھ سے ہینڈل نہیں کرسکتے،معاہدوں کو اگر ایک طرف سے چھیڑا گیا تو ریکوڈک والا معاملہ ہوگا۔
کواک پاور کمپنی کے حکام نے کہاایک پاور کمپنی ہائیڈل میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے نیپرا کو ٹیرف کی درخواست دی مگر ابھی تک ٹیرف منظور نہیں ہوا،وزیر توانائی نے کہاپارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں کسی کمپنی کو نہیں،ریگولیٹر وزارت نہیں کابینہ کے ماتحت ہے،دوران اجلاس چیئرمین نیپرا نے کہا ملک میں پہلے ہی ڈیمانڈ کم اور کیپسٹی زیادہ ہے مزید کیپسٹی شامل نہیں کرسکتے۔
آئی پی پیز معاہدوں کو ایک طرف سے چھیڑا گیا تو ریکوڈک والا معاملہ ہوگا،اویس لغاری
















