کے پی کابینہ نے عمران کی رہائی قرارداد وفاق کو بھیجنے کی منظوری دےدی

پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی کابینہ نے عمران خان کی رہائی،مراد سعید پر مقدمات کے خاتمے کی قرارداد وفاق کو بھیجنے کی منظوری دےدی۔

مشترکہ قرارداد میں کہا گیا عمر 71 سال ہونے کے پیش نظر عمران خان کو جسمانی و ذہنی صحت کے خطرات کا سامنا ہے،فوری طور پر رہا کیا جائے اور جبری حراست کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں،انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف اقدامات کیے جائیں۔

دریں اثنا صوبائی حکومت نے ہائیکورٹ کو خط نہ لکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 9مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے خود انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا،حتمی منظوری وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے لی جائے گی،صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کہا 9 مئی واقعات کی تحقیقات کرانے کےلئے ججز کی شرط ضروری نہیں، عدلیہ نے معذرت کرلی تو خود انکوائری کمیشن قائم کرلیں گے۔