اسلام آباد: (بیورورپورٹ)معاشی بہتری کااعتراف،موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کرکے سی اے اے 2 کر دی۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی نے کہاپاکستان کے معاشی حالات میں بہتری سے کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی، ڈیفالٹ رسک سی ڈبل اے ٹو کی درجہ بندی کے مطابق کم ،حکومت کا آوٹ لک مستحکم سے مثبت میں تبدیل ہو گیا ،امید ہے مالیاتی فنڈ اگلے چند ہفتوں میں ای ایف ایف کی منظوری دے دے گا۔
موڈیز نے کہاملک کے غیر ملکی ذخائر جون 2023 سے دگنا ہو چکے تاہم اب بھی بیرونی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے درکار حد سے نیچے ہیں،مثبت آوٹ لک بیلنس خطرات کو بہتر کرتا ہے،حکومت اپنی لیکویڈیٹی و بیرونی کمزوری کے خطرات کو مزید کم کرنے کے قابل ہے ،آئی ایم ایف پروگرام کے تعاون سے توقع سے بہتر مالیاتی پوزیشن حاصل کی جاسکتی ہے۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق مستقل اصلاحات پر عملدرآمد،اقدامات حکومتی ریونیو بیس ،قرضوں کی افورڈیبیلیٹی کو بہتر بنا سکتے ہیں ،اصلاحات کے نفاذ کو برقرار رکھنے کےلئے حکومتی اہلیت کے ارد گرد غیر یقینی صورتحال برقرار ہے،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے مجموعی طور پر 15 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا وعدہ پورا ہو گیا تو پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ہو گا۔
موڈیز نے کہاملک کی لیکویڈیٹی اور بیرونی خطرات میں کمی ہوئی تو ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا جائے گا جو آئی ایم ایف جائزوں کو بروقت مکمل کرنے کے ریکارڈ سے آئے گا اگر بیرونی رسک میں اضافہ ہوتا ہے تو درجہ بندی میں کمی کی جائے گی۔
معیشت بہتر،موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ سی اے اے 2 کر دی
















