اسلام آباد:(بیورورپورٹ)2سب میرین کیبلز میں خرابی سست ترین انٹرنیٹ کی وجہ،پی ٹی اے نے آگاہ کر دیا۔
حکام پی ٹی اے نے کہاانٹرنیٹ سست روی کی بنیادی وجہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر جوڑنے والی 7بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے 2 (SMW4، AAE-1) میں خرابی ہے،ایس ایم ڈبلیو4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے جبکہ سب میرین کیبل اے اے ای ون کی مرمت کر دی گئی ،سب میرین کیبل اے اے ای ون کی مرمت سے انٹرنیٹ کی موجودہ صورتحال میں بہتری آئے گی۔
”2سب میرین کیبلز میں خرابی سست ترین انٹرنیٹ کی وجہ“
















