لاہور ( اپنے رپورٹر سے )صارفین قابل قدرمسائل حل کرنا فرض اوّلین ہے، جہاں بھی تعیناتی رہی صارفین کی عزت کو اہم سمجھا۔ انسداد بجلی چوری مہم پر دن و رات عملی کاوشیں جاری کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ ناقابل قبول ہے۔ صبح 11 رہ بجے سے لیکر رات 10 بجے تک میرا ٓفس صارفین کیلئے کھلا عوامی مسائل اور شکایات کا ازالہ اولین ترجیحات ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سب ڈویژن گلبرگ منصور علی خان کی روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو ۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ہماری خفیہ ٹیمیں بر سر پیکار جس پر سخت نوٹس بھی لیا جا رہا ہے اور ایسے افراد کو جیلوں بھی بند کیا جار ہا ہے ۔مقررہ دئیے گئے دنوں میں کھلی کچہریوں میں صارفین کے ہر مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر عوامی شکایات کو ان کی دہلیز پر حل کیا جا رہا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر شاہدحیدر کی جانب سے خصوصی ہدایات پر عوامی مسائل کو فوری حل کیا جا رہا ہے ۔ بارشوں کے موسم میں بجلی کی تاروں سے خود بھی دور رہیں اور اپنے بچوں کو بھی دور رکھیں خصوصی ہدایت اور جس پر لیسکو کی جانب سے آگاہی مہم بھی جاری ہے ۔ بارش کے دوران گرے ہوئے بجلی کے تاروں سے دور رہیں۔ گرنے والے درخت اپنے ساتھ کھمبے گرا سکتے ہیں۔ ٹوٹی ہوئی تاروں کو چھونے سے ہمیشہ پرہیز کریں۔اگرچہ بہت سے لوگوں کو اس کا احساس نہیں ہوتا لیکن گری ہوئی تاروں میں بھی کرنٹ ہو سکتا ہے اور ان کو چھونا ممکنہ طور پر جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کے بچے ہیں تو انہیں بجلی کے گرے ہوئے تاروں اور کھمبوں سے بھی دور رہنے کی ہدایت کریں۔ اگر آپ ان تاروں کو بارش کے بعد پانی کے گڑھے میں پڑے ہوئے دیکھیں تو جہاں تک ممکن ہو اس سے دور رہیں کیونکہ اس پانی میں قدم رکھنے سے بھی آپ کو بجلی کا جھٹکا لگ سکتا ہے۔اپنے علاقے میں بجلی کے کھمبوں پر نظر رکھیں اور ضرورت پڑنے پر ہماری سب ڈویژن کے رابط نمبر پرا اس کی فورا اطلاع کریں مون سون میں اپنی گاڑی کو براہ راست بجلی کی لائنوں کے نیچے یا کھمبوں کے پاس پارک نہ کریں۔کو کسی بھی خطرے کی گھنٹی ہو سکتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب ایس ڈی او سب ڈویژن گلبرگ منصور علی خان نے بتاتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہئے، کیونکہ بارش میں سڑکوں کی حالت خراب ہوتی ہے اور اسی لیے گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط برتنی چاہیے۔اس کے علاوہ بجلی کی تنصیبات سے دور رہنا چاہیے کیونکہ انہیں چھونا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب پانی کے جوہڑ سے دور رہیں ہوسکتا ہے کہ ان میں کرنٹ ہو۔درختوں، سائن بورڈز اور کھمبوں کے نیچے نہ کھڑے ہوں اور جنریٹر اور پانی کی موٹر کو گیلا ہونے سے بچائیں۔
بجلی چوری کی روک تھام کیلئے خفیہ ٹیمیں سرگرم ہیں: ایس ڈی او سب ڈویژن گلبرگ
















