منکی پاکس کے معاملے میں کورنا جیسی صورتحال نہیں، سلمان رفیق

لاہور:(ہیلتھ رپورٹر)وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے منکی پاکس روکنے کےلئے ایئرپورٹس پر اسکریننگ شروع کردی ہے اور ہسپتالوں میں بھی تمام اقدامات مکمل ہیں، پنجاب میں مریضوں کےلئے 9 سینٹرز قائم کردئیے، ملک میں کورونا جیسی صورتحال موجود نہیں ہے لیکن ہمارے لیے ہر فرد کی زندگی اہم ہے اور ہم ہر زندگی بچانے کےلئے بھرپور کوشش کریں گے،منکی پاکس کے روک تھام کے حوالے سے ہم نے وزیر دفاع خواجہ آصف اور ڈی جی سول ایوی ایشن سے بھی رابطہ کیا ۔

دوسری جانب صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے میو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف آرتھوپیڈک کے یونٹ کی نئی ویب سائٹ اور ڈیجیٹلائزیشن آف کلاس روم پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا،خواجہ سلمان رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاسب سے پہلے ویب سائٹ اور ڈیجیٹلائزیشن آف کلاس روم پراجیکٹ بنانے والے مخیر حضرات ڈاکٹر اصغر، ڈاکٹر عرفان، حاجی فخرالدین و دیگر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم مریضوں کے علاج و معالجہ میں بہت معاونت حاصل کر سکتے ہیں، پنجاب کی طبی درسگاہوں میں معیاری ریسرچ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔